بہار کی سیاست میں ہر گھنٹے تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پارٹی کے بڑے نیتاؤں کی بیان بازی سے قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ اس بیچ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے قومی صدر چراغ پاسوان کے گھر میں لوگ بکھر گئے ہیں۔ لوجپا کے پانچ اراکین پارلیمان نے چراغ کے چچا پشوپتی کمار پارس کو اپنا رہنما چُن لیا ہے۔ ذرائع سے موصول جانکاری کے مطابق اتوار کو دیر شام تک چلی اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں اس فیصلے پر مہر لگی۔ جس کے بعد اراکین پارلیمان نے لوک سبھا صدر اوم برلا کو درخواست بھی سونپ دی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ لوک جن شکتی پارٹی کے وہ پانچ اراکین پارلیمان کون ہیں جنہوں نے چراغ کے گھر میں روشنی کی جگہ اندھیرا لا دیا ہے۔
کون ہے پشوپتی کمار پارس؟
پشوپتی کمار پارس ارولی سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ 1977 میں پہلی بار اسملبی انتخاب جیتے تھے۔ حاجی پور سے 2019 میں لوک سبھا انتخاب جیتا اور رکن پارلیمان بنے، اس کے علاوہ وہ لوک جن شکتی پارٹی کے بہار اکائی کے پردیش صدر بھی رہ چکے ہیں۔
کون ہے پرنس راج؟
سمستی پور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔ وہ بہار ایل جے پی کے ریاستی صدر رہ چکے ہیں۔ 25 سال کی عمر میں سال 2015 میں سمستی پور کے روسڑا اسمبلی سے انتخابی میدان میں آئے جہاں شکست ملی۔ پرنس راج اپنے والد رام چندر پاسوان کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے۔ والد کے انتقال کے بعد ضمنی انتخاب میں سمستی پور سے لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور شاندار جیت حاصل کی۔
کون ہے محبوب علی قیصر؟
چودھری محبوب علی قیصر کانگریس سے اپنی سیاسی سفر شروع کیے۔ وہ بہار کے سابق وزیر مرحوم چودھری صلاح الدین کے لڑکے ہیں۔ وہ بہار سرکار میں وزیر کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2014 کے لوک سبھا انتخاب سے پہلے لوک جن شکتی پارٹی میں شامل ہوئے اور فی الحال کھگڑیا سے رکن پارلیمان ہیں۔
وینا دیوی کون ہیں؟
وینا دیوی ویشالی لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئیں ہیں۔ وہ بہار اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ایل جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں آئیں اور آنجہانی آر جے ڈی رہنما رگھوونش پرساد سنگھ کو ہرا کر پارلیمنٹ پہنچی۔
کون ہیں چندن سنگھ؟
چندن سنگھ نوا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔ یہ سورج بھان سنگھ کے بھائی ہیں۔ سورج بھان سنگھ ایل جے پی رہنما اور سابق رکن پارلیمان ہیں۔