ETV Bharat / state

آٹھ سالہ بچی دو دنوں تک والد کی لاش سے لپٹی رہی - The eight-year-old girl was wrapped in her father's body for two days

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پٹنہ کا ہے۔ جہاں آٹھ سالہ بچی دو دنوں تک والد کی لاش کو لپٹ کرسوئی رہیں۔ ذرا سوچئے کہ اس معصوم پر کیا گزرا ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ اس واقعہ نے سب کی آنکھیں نم کردی ہیں۔ معصوم بچی صرف ایک سوال پوچھ رہی ہے کہ پاپا کب آئیں گے…

the-eight-year-old-girl-was-wrapped-in-her-fathers-body-for-two-days
آٹھ سالہ بچی دو دنوں تک والد کی لاش سے لپٹی رہی
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 2:32 PM IST

بہار میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ پٹنہ سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ کے وارڈ نمبر 32 مشرقی رام کرشنا نگر میں واقع این ٹی پی سی کالونی میں ایک 45 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوگئی۔ مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ ایسی میں مقتول کی 8 سالہ بیٹی والد کے جسم سے لپٹ کر دو دن گزار دی۔

یہ سارا معاملہ ہے

8 سالہ معصوم کو کیا پتہ تھا کہ اس کے باپ اس دنیا سے چلا گیا ہے۔ بچی اپنے والد سے عام دنوں کی طرح بات کر رہی تھی۔ ساری رات والد کی نعش کے ساتھ لپٹ کر سوئی رہیں۔ جب وہ صبح اٹھی تو اس نے ایک بسکٹ کھائی اور اپنے والد کے موبائل پر ویڈیو گیم کھیلنے لگی۔ تھوڑی دیر میں والد کے دوست نے فون کیا اور پوچھا کہ اس کا والد کہاں ہے؟ لڑکی نے بتایا کہ باپ سو رہے ہیں۔ اس پر دوست نے ویڈیو کال کی اور لڑکی سے والد کی طرف موبائل کیمرا گھومانے کو کہا تو معلوم ہوا کہ معصوم کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انتظامیہ کو واقعہ سے آگاہ کرنے کے باوجود مدد میں بہت دیر کردی۔

بچی کا کرایا جارہا ہے کورونا ٹسٹ

لاش کو کافی جدوجہد کے بعد باہر نکال کر آخری رسومات کے لئے نعش گھاٹ بھیجا گیا۔ فی الحال مقتول کی بیٹی کو مکان کے پاس رکھا گیا ہے اور اس کی کورونا جانچ کا نمونہ اکٹھا کیا گیا ہے۔ یہ کنبہ ضلع نالندہ کے ہلسا کا رہنے والا تھا۔ جو پٹنہ کی مدھوبن کالونی میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

بچی کی ماں رہ رہی تھی الگ

بچی کی ماں الگ رہتی تھیں۔ کمار رام کرشن نگر کے روڈ نمبر پانچ پر منوہر کے گھر میں کرایہ کے گھر میں اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ رہتا تھا۔ پٹنہ جنکشن پر ہارڈ ویئر کی دکان چلاتا تھا۔ بیوی اپنے مائکے بہٹہ میں رہتی ہے۔ اہلیہ اور رام کرشن کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.