ETV Bharat / state

Increased Salary of Teachers بہار کابینہ نے تعلیمی مراکز کے اساتذہ کی تنخواہ بڑھا کر تاریخی فیصلہ کیا

بہار حکومت نے تعلیمی رضاکار اور وکاس متر کی تنخواہ دوگنی کردی ہے۔ تعلیمی مرکز اور وکاس متروں کے ساتھ سیاسی وسماجی کارکنوں نے حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ برسوں سے تنخواہ کے اضافہ کا مطالبہ تھا۔ Chief Minister Nitish Kumar

Salary Increasing of Teachers
Salary Increasing of Teachers
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 5:22 PM IST

گیا: بہار کابینہ نے بڑا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا جس میں تعلیمی مراکز کے اساتذہ اور وکاس متروں کی تنخواہ کو بڑھانے کا فیصلہ لیا تھا۔ بہار حکومت کے اس فیصلہ کو حکمراں جماعت کے مسلم رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے ۔جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد خان نے تعلیمی مرکز اور ٹولہ سیوک وکاس متر کی تنخواہ دوگنی کرنے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو مبارک باد پیش کی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں ہوئے فیصلہ کے مطابق ان کے اعزازیہ میں اضافہ کیا گیا ہے، آفاق احمد خان کے مطابق وکاس متروں کا اعزازیہ اب 13700 سے بڑھا کر 25000 ہزار روپیے کردیا گیا ہے اور اس میں ہرسال 5 فیصد کا اضافہ ہوگا اس وقت پورے بہار میں 9825 وکاس متر ہیں۔ اس کے علاوہ مہادلت ٹولہ میں تعلیم دینے والے شکشا سیوک اور تعلیمی مراکز کے اساتذہ کے اعزازیہ کو بڑھا کر 22000 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کے ساتھ یہ بھی ہوا ہے کہ ہرسال 5 فیصد تنخواہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کے مطالبے کو ان کی حکومت نے سنا ہے اور ایک بڑا تحفہ دیا ہے اب تعلیمی مراکز اور وکاس متروں کو چاہیے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔ تعلیمی مراکز مسلم محلوں میں چلتا ہے جہاں غریب مسلم بچوں کو پڑھایا جاتا ہے۔ پہلے اساتذہ کو دس ہزار کے قریب تنخواہ دی جاتی تھی۔ کم تنخواہ کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا تھا لیکن اب حکومت نے تنخواہ بڑھادی ہے۔ آفاق احمد خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا اور قابل ستائش فیصلہ حکومت کا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی سطح کے اساتذہ کے لیے کام کیا ہے۔ نتیش کمار کی کوشش ہوتی ہے کہ بہار معیاری تعلیم ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.