ETV Bharat / state

مودی کی ریلی سے قبل تیجسوی یادو کے چند سوال - bihar news

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار دورے پر ہیں اور آج وہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے لیکن اس سے قبل آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے روزگار کے معاملے پر ان سے تلخ سوالات پوچھے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:51 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان الزام تراشی کا دور جاری ہے اور آج وزیراعظم مودی بہار کے دورے پر ہیں لیکن ان کے یہاں آنے سے قبل ہی تیجسوی یادو نے ٹویٹ کے ذریعہ ان سے کئی سوال پوچھ لیے ہیں۔

تیجسوی نے پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تعلیم، صحت اور ترقی کے معاملے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

تیجسوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج بہار دورے پر آرہے ہیں تو بہار کے لوگ نہ صرف پر امید ہیں بلکہ انھیں یقین ہے کہ وہ صرف اور صرف بہار اور بہار کے عوام کی بہتری سے متعلق معاملے، مسئلے اور ان کے دور اقتدار میں کیے گئے کاموں پر اپنی منشأ کا اظہار کریں گے۔

انھوں نے پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی آمد سے قبل بہار، تعلیم، صحت کے سبھی معیارات میں پسماندہ ریاست ہے۔

تیجسوی نے آخر میں کہا کہ 'وزیر اعظم کے بہار کے دورے سے پہلے میں ان سے بہار کی بہتری اور ترقی سے متعلق چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کے ماتحت پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تعلیم ، صحت اور ترقی کے تمام معیارات میں بہار بدترین ریاست ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.