ETV Bharat / state

بھیونڈی: مہاجر مزدوروں کو لے کر خصوصی ٹرین مدھوبنی روانہ - بہار کے مزدور

بھیونڈی شہر کے چھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں یومیہ اجرت کرنے والے بہار کے مزدوروں کا میڈیکل چیک اپ کر بھیونڈی ریلوے اشٹیشن بس سے پہنچایا گیا۔

بھیونڈی :مہاجر مزدوروں کو لے کر خصوصی ٹرین مدھوبنی روانہ

author img

By

Published : May 19, 2020, 12:24 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی روڑ اشٹیشن سے چھٹویں خصوصی ٹرین ریاست بہار کے مدھوبنی روانہ ہوئی ہے.

پیر شام تقریباً 5 بجکر 45 منٹ پر خصوصی شرمک ایکسپریس نامی ٹرین بھیونڈی اشٹیشن سے ریاست بہار کے مدھوبنی اشٹیشن کے لیے نان اسٹاپ 1450 مزدوروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔ اس ٹرین کا ٹکٹ 760 روپے تھا مگر وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے موصول ہونے والے فنڈ سے ان سبھی تارکین وطن مزدور مسافروں کا کرایہ ادا کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے سبھی مسافروں کو مفت ٹکٹ فراہم کیا ہے۔

بھیونڈی :مہاجر مزدوروں کو لے کر خصوصی ٹرین مدھوبنی روانہ

واضح ہوکہ اس خصوصی سے سفر کرنے والے تارکین وطن مزدور علی الصباح میڈیکل سمیت دوسری خانہ پوری کے لیے ایس ٹی اسٹینڈ پر جمع تھے۔

بھیونڈی شہر کے چھ پولیس اشٹیشن کی حدود میں یومیہ اجرت کرنے والے بہار کے مزدوروں کا میڈیکل چیک اپ کر بھیونڈی ریلوے اشٹیشن بس سے پہنچایا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے، پرانت آفیسر موہن نلدکر، تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ سمیت میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے افسران موجود تھے.

سبھی مسافر مزدوروں کو کھانے کے فوڈ پیکٹ اور پانی سمیت ضروری اشیاء فراہم کرکے سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا دھیان رکھتے ہوئے ان تارکین وطن مزدوروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کے کوچیز میں بیٹھایا اور شام پانچ بجکر 45 منٹ پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے پلیٹ فارم پر موجود ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے سمیت مقامی افسران نے تالی بجاکر اس خصوصی ٹرین کو روانہ کیا.

اس اشٹیشن سے اس سے قبل گورکھپور، جے پور، پٹنہ کے لئے خصوصی ٹرینیں مزدوروں کو لے کر روانہ ہوچکی ہے.

پیر کو ریاست بہار جانے والی بھیونڈی اشٹیشن سے یہ چوتھی خصوصی ٹرین تھی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.