ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے 82 دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے لیے عظیم اتحاد کے امیدوار و موجودہ رکن اسمبلی للت کمار یادو نے آج 14 اکتوبر بدھ کو پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس دوران ان کے سینکڑوں کارکنان اور حامی موجود تھے۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی للت کمار یادو نے کہا کہ ہم عوامی نمائندوں کے لیے یہ امتحان کی گھڑی ہے ہم نے عوام کے لیے کیا، کیا ہے اسی کی نامزدگی ہے، نتیجہ تو دس نومبر کو آئے گا، ہم گزشتہ 25 سالوں سے عوام کے لیے کام کرتے آرہے ہیں ہم اپنی حکومت نہیں رہتے ہوئے بھی عوام کے لیے ترقیاتی کام کیے، ان کہنا تھا کہ شاید ہی بہار کے کسی اور اسمبلی حلقے میں اتنا کام ہوا ہوگا، ہاں مگر حکومت کی کاہلی کی وجہ سے تعلیمی اور طبی سیکٹر میں زیادہ کام نہیں ہو سکا ہے اس کا افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'میری حکومت بنی تو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دیں گے'
انہوں دعوی کیا کہ دس نومبر کو بہار میں تیجوسی یادو کی قیدات میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہوگی، اور تیجسوی یادو بہار کے وزیر اعلی ہوں گے، انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرائی کہ تیجسوی یادو کی حکومت قائم ہونے کے بعد ریاست میں غنڈہ گردی ختم ہو جائے گی، ہر چہار جانب ترقیاں ہی ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں جانتے ہیں کہ نوجوانوں کی طاقت کیا ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے مرحلے کے لیے دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں تین نومبر کو ووٹنگ ہوگی جس کے لیے گزشتہ نو اکتوبر سے نامزدگی کا عمل شروع ہے اور 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔