ETV Bharat / state

DM In Gaya ڈی ایم اردو کے سرکاری پروگرام میں کیوں نہیں ہوتے ہیں شامل؟ - اردو ڈائریکٹوریٹ

گیا میں اردو زبان سیل کے زیر اہتمام اردو ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے منعقدہ پروگرام میں اس مرتبہ بھی ڈی ایم شریک نہیں ہوئے. محبان اردو نے سرکاری زبان سے بے رغبتی اور امتیازی سلوک کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ DM In Gaya

ڈی ایم اردو کے سرکاری پروگرام میں کیوں نہیں ہوتے ہیں شامل ؟

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 11:58 AM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں اردو زبان سیل کے زیر اہتمام اردو ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے آج 'فروغ اردو پروگرام' کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ادباء و شعراء اور طلبہ نے شرکت کی، تاہم اس پروگرام میں مہمان خصوصی 'ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ' شریک نہیں ہوئے جس پر موجود شرکاء نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے پروگرام میں بھی اگر اعلیٰ افسر کی شرکت نہیں ہوتی ہے تو واقعی یہ امتیازی سلوک کا معاملہ ہے۔ Questions Arise After DM Not Joining Programme On Urdu In Gaya Bihar

ڈی ایم اردو کے سرکاری پروگرام میں کیوں نہیں ہوتے ہیں شامل ؟

قابل ذکر ہے کہ یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے دیکھا جارہا ہے کہ فروغ اردو پروگرام میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ 'ڈی ایم'شریک نہیں ہورہے ہیں حالانکہ اس پروگرام میں ضلع راج بھاشا کے انچارج کی شرکت ہوئی اور انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

اس حوالے سے ہندی ادب سے وابستہ و فوٹو جرنلسٹ شیام بھنڈاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جسے نہ صرف یہاں بہار میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے بلکہ یہ ہندوستان کی مشترکہ ثقافت، بھائی چارہ، اتحاد، مٹھاس اور دوریاں مٹانے والی زبان ہے۔ اس کا سرکاری پروگرام اس طرح ہو جہاں شرکاء میں چند افراد ہی موجود ہوں اور کرسیاں خالی پڑی ہوں اور ضلع کا اعلیٰ افسر خود شامل نہیں ہو تو یہ انتہائی مایوس کن معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lalit Narayan Mithala University للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے شعبہ ارود کے تحت تقریب

اس سلسلے میں معروف افسانہ نگار احمد صغیر نے کہا کہ اردو ڈائریکٹوریٹ نے ریاست کے ہر ضلع میں فروغ اردو پروگرام کے لیے رقم مختص کیا تاکہ اچھے پروگرام ہوں اور اس میں مقامی ادبا وشعرا، طلبہ اور دیگر اردوداں افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو تاہم اس کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری نہ صرف سرکاری سطح پر ہے بلکہ اردو برادری کی بھی ہے۔ حکومت تو اس طرح کے پروگرام میں اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کے لیے موقع دے رہی ہے لیکن ہم فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں یہ ضرور ہے کہ پروگرام مزید منظم طریقے سے ہونا چاہیے اور آگے اس کی کوشش سبھی کو کرنی ہوگی۔ واضح ہو کہ یہ پروگرام اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ کے مالی تعاون سے ضلع اردو زبان سیل کے زیر اہتمام ہوتا ہے۔ پروگرام کی تاریخ بھی ڈی ایم کی اجازت کے بعد ہی متعین ہوتی ہے۔ Questions Arise After DM Not Joining Programme On Urdu In Gaya Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.