گیا: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ہندوستانی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، کل 18 جولائی سے واپسی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو جائے گا چونکہ بہار کے حاجیوں کی پرواز اور واپسی کا امبار کیشن پوائنٹ گیا ہوائی اڈہ ہے اور یہاں سے دوسرے مرحلہ کے تحت سات جون سے حاجیوں کی پرواز شروع ہوئی تھی.
اب واپسی اٹھارہ جولائی سے شروع ہورہی ہے یہاں حاجیوں کے استقبال کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔منگل کو صبح تین بجے کے قریب حاجیوں کا پہلا قافلہ لینڈنگ کرے گا۔واپسی کے دوران بھی حاجیوں کی زیادہ تر فلائٹیں رات یا صبح میں ہی ہیںجس کی وجہ سے حاجیوں کے رشتہ دار دوست و احباب جو انہیں لینے کے لیے آئیں گے۔
ان میں زیادہ تر کو رات میں ہی پہنچنے کا امکان ہے یا پھر ویسے حاجی جو یہاں گیا ہوائی اڈے پر آمد کے بعد کچھ دیر آرام کرنا چاہیں تو ان کے لیے گیا ہوائی اڈہ پر قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، یہاں ایئرپورٹ پر ایام پرواز کی طرح ہی واپسی کے دوران 12 ہزار اسکوائر فٹس پر وسیع پنڈال بنایا گیا ہے جس میں قریب 260 بیڈز مرد و خواتین کے لیے الگ الگ لگائے گئے ہیں نماز گاہ کے علاوہ وضو خانہ بیت الخلاء وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
مقدس سفر سے واپس انے والے حاجیوں کا ہم استقبال کر کے خود کو خوش نصیب سمجھیں گے کہ اتنے مقدس سفر پر جاکر واپس آنے والے حجاج کے استقبال اور ان کی خدمت میں موجود ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ پر عارضی کنٹرول روم، ہیلتھ چیک اپ کیمپ، پولیس کنٹرول وغیرہ قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے سول سرجن کو پہلے ہی ہدایت دے چکے ہیں کہ بارش کا موسم ہے زہریلے سانپ و کیڑے مکوڑے وغیرہ کے نکلنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، اس صورتحال میں گیمکسین کا اسپرے کرنا انتہائی ضروری ہے، واپسی کی آخری تاریخ تک گمیکسن دوائی کا باقاعدہ اسپرے، بلیچنگ پاؤڈر کے ساتھ دیگر ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں اور تمام جان بچانے والی ادویات اور ایمبولینس کے ساتھ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Madaris Teacher Protest تنخواہ بند کیے جانے کے خلاف مدارس کے اساتذہ کا احتجاج
انتظامیہ کے اہل کاروں سمیت گیا کہ رضاکار بھی حجاج کرام کی خدمت کے لیے موجود ہوں گے ایئرپورٹ اتھارٹی کے نوڈل افسر سید تنویر اشرف نے بتایا کہ ڈائریکٹر بنکجیت سا ہا کی ہدایت پر حجاج کرام کے لیے سبھی انتظامات ہو چکے ہیں ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے پانی وغیرہ کا بھی انتظام رہے۔واضح ہو کہ گیا ہوائی اڈہ سے 3200 کے قریب حاجی سفر حج پر روانہ ہوئے تھے آج گیا ہوائی اڈہ پر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے