ETV Bharat / state

وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کی آج بہار میں ریلی - بہار کی خبریں

بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے اتحاد کی تشہیر کے لیے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بہار پہنچیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی انتخابی مہم کے لیے بہار کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کی آج بہار میں ریلی

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:20 AM IST

آج بہار میں پہلے مرحلے کے لیے 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے، وہیں آج دونوں رہنما بہار میں ریلی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی تین پروگرامز سے خطاب کریں گے، وہیں راہل گاندھی 2 عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی، انہوں نے کہا کہ 'ایک مرتبہ پھر بہار کے لوگوں کے درمیان رہوں گا، دربھنگہ، مظفر پور اور دارالحکومت پٹنہ میں جلسوں میں ان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ آپ سب ان ریلیوں میں ضرور شرکت کریں۔'

مودی ٹوئٹ
مودی ٹوئٹ

وہیں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی بھی آج بہار میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے، راہل کی ایک ریلی مشرقی چمپارن کے والمیکی نگر اور دوسری دربھنگہ کے کوشیشور استھان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ آج بہار میں پہلے مرحلے میں 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے، پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 14 لاکھ سے زائد افراد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، اس مرحلے کے لیے 31371 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.