بہار: پٹنہ پولیس کا نورالدین جنگی کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں پولیس اہلکار نورالدین جنگی کے ساتھ مبینہ طور پر 'ستّو پارٹی' کررہے ہیں۔ دراصل پیر کے روز نورالدین جنگی کو پٹنہ سول کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، اسی دوران پولیس اہلکار نورالدین جنگی کے ساتھ مبینہ طور پر 'ستّو' پیتے ہوئے باتیں کررہے تھے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پیر کے روز نورالدین کو پٹنہ سول کورٹ میں پیشی کے بعد نورالدین جنگی کو 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
دربھنگہ کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ نورالدین بہار کے دربھنگہ کے اردو بازار کے شیر محمد گلی کا رہنے والا ہے، وہ کافی دنوں سے پی ایف آئی سے منسلک تھا، 11 جولائی کو پٹنہ کے پھلواری شریف سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد گرفتار کیا گیا ہے۔ پٹنہ پولیس کی جانب سے 26 نامزد لوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جس میں نورالدین جنگی کا نام بھی شامل تھا، جسے پولیس نے لکھنئو سے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Raids at Darbhanga : دربھنگہ میں تین نامزد ملزمین کے گھروں پر چھاپہ