ETV Bharat / state

Passing Out Parade فوجی تربیتی کیمپ سے دس جون کو 82 افسران پاس آوٴٹ کریں گے - بہار کے ضلع گیا کے پہاڑ پور

گیا ضلع میں واقع آرمی تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا گیا ہے ، 10 جون کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا، پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر ملٹی ایکٹیویٹی ڈسپلے کا انعقاد بھی ہوگا

فوجی تربیتی کیمپ سے دس جون کو  82 افسران پاس آوٴٹ کریں گے

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 6:03 PM IST

فوجی تربیتی کیمپ سے دس جون کو 82 افسران پاس آوٴٹ کریں گے

گیا:بہار کے ضلع گیا کے پہاڑ پور کے قریب واقع آفیسرز تربیتی اکیڈمی کے احاطے میں آج مختلف کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا گیا تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو او ٹی اے کے لیفٹیننٹ جنرل پی ایس منہاس نے میڈلز، کپ اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازاہے ۔ اس موقع پر کئی فوجی افسران اور کیڈٹس موجود تھے واضح ہوکہ 10 جون کو او ٹی اے گیا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوگی جس میں 82 کیڈٹس فوج میں افسر بنیں گے
اس دوران او ٹی اے کے لیفٹیننٹ جنرل پی ایس منہاس نے کہا کہ تربیت کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 جون کو او ٹی اے کی 23ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بار کل 82 کیڈٹس پاس آؤٹ ہوں گے۔

یہاں سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد یہ کیڈٹس ملک کے مختلف فوجی اداروں میں جائیں گے اور ایک بہتر فوجی افسر کے طور پر ملک کی خدمت کریں گے۔ 82 کیڈٹس میں سے 66 کیڈٹس فوج میں ٹیکنیکل انٹری اسکیم آفیسر بنیں گے جن میں سے 56 ہندوستانی ہیں جبکہ 10 غیر ملکی ہیں غیر ملکیوں میں 5 کیڈٹس کا تعلق بھوٹان سے، 3 کا سری لنکا جبکہ 2 کا تعلق میانمار سے ہے۔ اس کے علاوہ اسپیشل کمیشن آفیسر کیڈٹس کی تعداد 16 ہے جن میں 10 ہندوستانی اور 6 غیر ملکی ہیں۔ 56 کیڈٹس میں سے بہار کے صرف 7 کیڈٹس افسر بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گیا او ٹی اے کے اندرونی وسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں کیڈٹس کو بہتر تربیت دی جاتی ہے۔ جن کے کندھوں پر ملک کی سلامتی کا بوجھ ہے، وہ یہاں سے جانے کے بعد ملک کے مختلف فوجی اداروں میں پوری ایمانداری اور محنت سے خدمات انجام دیتے ہیں گیا اوٹی اے میں کیڈٹس کو بہتر تربیت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Employment In Gaya مسلم خواتین گھریلو سامان سے اشیائے خورد و نوش تیار کرتی ہیں

انہوں نے کہا کہ 9 جون کو ملٹی ایکٹیویٹی ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں جوانوں کی جانب سے جمناسٹک، پی ٹی ڈسپلے، مائیکرو لائٹ فلائنگ، گھوڑ سواری ڈسپلے، ملکھان، اسکائی ڈائیونگ، موٹر سائیکل ڈسپلے سمیت مختلف دلچسپ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.