گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع " آرمی آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی" OTA Gaya سے گزشتہ گیارہ برسوں میں 2691 جے سی " جنٹلمین کیڈٹس پاس آوٹ ہوچکے ہیں اور وہ مختلف جگہوں پر ملک کی تحفظ اور سرحدوں کی نگہبانی میں مصروف ہیں۔ گیا آرمی آفیسرز ٹریننگ سینٹر کا قیام سنہ 2011 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب 2015 میں ہوئی تھی۔ OTA Gaya Passing Out Parade June 2022
گیا اوٹی اے کے قیام کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں ہے تاہم اس پری کمیشن آفیسر ٹریننگ اکیڈمی نے ملکی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بیسٹ اکیڈمی بن چکی ہے، یہاں اس اکیڈمی میں نہ صرف بھارتی جوانوں کو تربیت دی جاتی ہے بلکہ یہاں بھارت کے دوست ممالک جن سے بھارت کے اچھے تعلقات ہیں وہاں کے بھی فوجی تربیت حاصل کرتے ہیں جن کی اب تک کی تعداد 102 ہے، ان میں سری لنکا، بھوٹان، ویتنام، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
گیا اوٹی اے کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل پی ایس منہاس نے بتایا کہ 'بھارتی فوج کی تین پری کمیشن اکیڈمیوں میں Gaya Pre- Commission Academy سب سے Youngest Academy ہے۔ اس اکیڈمی میں افسران کو عالمی جنگجو میں درپیش چیلنجز کا سامنا اور دشمنوں کو منھ توڑ جواب دینے کی بنیادی چیزوں کے ساتھ تکنیکی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'تکنیکی و بنیادی تربیت کے ساتھ ساتھ یہاں کے انفراسٹرکچر ڈولپمنٹ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل پی ایس منہاس نے بتایا کہ 'گیا او ٹی اے ایک اور یادگار لمحے کا گواہ 11 جون کو بنے گا کیونکہ اکیڈمی میں اکیسواں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جشن دس جون اور گیارہ جون کو منایا جائے گا، اس کی تیاری ہوچکی ہے جبکہ اکیڈمی 18 جولائی 2022 کو اپنے قیام کے بارہ سال مکمل کررہی ہے اور اب یہ بھارتی دفاعی افواج کا شہرت یافتہ ادارہ بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ گیا کے ڈوبھی روڈ پر پہاڑ پور کے پاس واقع اوٹی اے کا اکیسواں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب گیارہ جون کو منعقد ہوگی اس سے قبل دس جون کی شام کو ملٹی ایکٹیویٹی ہوگی، اس یادگار لمحہ اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فوج کے اعلیٰ افسر میں ایک لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین جو بہادری دانشمندی اور نمایاں کارکردگی کے درجنوں ایوارڈ یافتہ ہیں وہ شامل ہوں گے۔