ETV Bharat / state

Salim Parvez on Nitish Kumar: ملک کو موجودہ بحران سے صرف نتیش کمار ہی نکال سکتے ہیں، سلیم پرویز - نتیش کمار کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

سابق ڈپٹی چیئرمین بہار قانون ساز کونسل سلیم پرویز نے کہا کہ 'حکومت بہار کی قیادت نتیش کمار کے مضبوط ہاتھوں میں ہے اس لئے یہاں امن و سکون اور مذہبی، سماجی اور قومی ہم آہنگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔' Salim Parvez praises Nitish Kumar

ملک کو موجودہ بحران سے صرف نتیش کمار ہی نکال سکتے ہیں،  سلیم پرویز

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 8:46 AM IST

پٹنہ: اقلیتی سیل بہار جنتادل(یو) کے صدر اور سابق ڈپٹی چیئرمین بہار قانون ساز کونسل سلیم پرویز نے کہا کہ 'حکومت بہار کی قیادت نتیش کمار کے مضبوط ہاتھوں میں ہے اس لئے یہاں امن و سکون اور مذہبی، سماجی اور قومی ہم آہنگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ ملک کی قیادت فرمائیں تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ ملک کو گرتی ہوئی معاشی و اقتصادی صورت حال، بے روزگاری، مذہبی و سماجی منافرت، فرقہ پرستی کے ماحول سے باہر نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ 8بار وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ اور تجربہ رکھنے والی شخصیت ملک کا باگ و ڈور سنبھالے تاکہ وہ اپنے تجربات کی روشنی میں ملک کو مختلف بحرانی کیفیت سے باہر نکال سکے۔ Salim Parvez praises Nitish Kumar

واضح رہے کہ سلیم نے سیل کے مختلف رہنماﺅں کے ساتھ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پٹنہ جاکر وزیر اعلی نتیش کمار کو گلدستہ پیش کرکے انہیں 8ویں بار وزیر اعلی بننے پر مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ سلیم پرویز نے اس مو قع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سے گزارش کی کہ حسب سابق اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی جانب خصوصی توجہ دیں کیوں کہ ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Govt Swearing: نتیش نے بہار میں آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

اس موقع پر اقلیتی سیل کے نائبین صدر -اشرف انصاری، عقیل احمد خان،ڈاکٹر سید صبیح احمد،مناظر سہیل، غلام غوث راعین، شفیع احمد،پروفیسر اقبال احمد شیرازی،ںسیم احمد، سید نہال احسن،جنرل سکریٹریز-افروز عالم، عابد علی،صابر صدیقی، امتیاز احمد،میڈیا انچارج- محمد عارف انصاری و دیگر رہنماءصدر موصوف کے ساتھ تھے۔ Congratulations to Nitish Kumar on becoming CM

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.