ETV Bharat / state

سہرسہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 6:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں کورونا سے متاثرہ ایک شخص کی موت سے ریاست میں اموات کی تعداد 112 ہو گئی۔

سہرسہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت
سہرسہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت

ضلع مجسٹریٹ کوشل کمار نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ صدر پولیس تھانہ علاقے کے پولی ٹیکنک کالج کے نزدیک ایک محلہ میں رہنے والے کورونا سے متاثر ایک 64 سالہ ایک شخص کی رات دیر موت ہوگئی۔

وہ دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھا۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ وہ کورونا پازیٹو ہونے خدشے سے ہوم آئیسولیشن میں تھا اور اس کا سیمپل جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔

جمعہ کے روز آئی جانچ رپورٹ میں اسے پازیٹو پایا گیا۔

اس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

اسے فوری طور پر علاج کے بھگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں لے جا یا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا سے یہ یہاں پہلی موت ہے۔

مزید پڑھیں:صدیوں پرانے سون نہر نظام نے دنیا کو سینچائی کی نئی تکنیک سکھائی

واضح رہے کہ اس سے پہلے ، پٹنہ میں 13 ، بھاگلپور میں آٹھ ، دربھنگہ میں سات ، مشرقی چمپارن اور روہتاس میں چھ ، نالندہ ، مظفرپور ، سرن اور سیون میں پانچ پانچ ، بیگوسرا ئے اور واشالی میں چار چار ، بھوج پور ، گیا میں ، جہان آباد ، کھگڑیا ، نوادہ ، مغربی چمپارن اور سیتامڑھی میں تین تین ، اراریا ، کیمور ، کشن گنج اور مدھوبنی میں دودو ،ارول ، اورنگ آباد ، جموئی ، کٹیہار ، مدھے پورہ ، منگیر اور شیوہار میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.