ETV Bharat / state

کیمور: مسلم بزرگ کو شرپسندوں نے بے رحمی سے پیٹا

author img

By

Published : May 20, 2021, 2:35 PM IST

کیمور میں گزشتہ 15 مئی کو کچھ شرپسندوں نے ایک ساٹھ سالہ بزرگ حافظ محمد شمیم کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے شرپسندوں پر کارروائی نہیں کی گئی۔

کیمور: مسلم بزرگ کو شرپسندوں نے بے رحمی سے پیٹا
کیمور میں ماب لنچنگ کے واردات

ریاست بہار کے کیمور میں گزشتہ 15 مئی کی دیر شام ایک ساٹھ سالہ بزرگ حافظ محمد شمیم کے ساتھ کچھ شرپسندوں نے ماب لنچنگ کی واردات کو انجام دیا۔

اس تعلق سے تھانہ میں معاملہ درج کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق بھبھوا وارڈ نمبر 25 کے رہائشی حافظ محمد شمیم دیر رات ​​گھر جا رہے تھے۔ اس دوران جیسے ہی وہ درگا چوک کے قریب پہنچے وہاں پہلے سے موجود کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔

اس دوران شرپسند محمد شمیم کو جان سے مارنے کی بات کر رہے تھے، یہ سن کر زخمی حالت میں زمین پر پڑے محمد شمیم اٹھ کر بھاگنے لگے، تبھی سامنے سے آرہی پولیس کی گاڑی دیکھ کر انہوں نے آواز لگائی اور بے ہوش ہوگئے جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے انہیں علاج کے لیے بھبھوا صدر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹرز نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں بنارس ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا۔

ویڈیو

واقعہ کے بعد اب متاثرہ شخص کا بیان اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد لوگ اس معاملے میں غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس معاملہ کے روشنی میں آنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بہار حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر محمد زماں خان نے کہا کہ اس معاملے میں ایس پی سے بات کروں گا اور اس معاملے کو انجام دینے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیمور کی پُرامن فضا کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی یہاں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.