ریاست بہار کے ضلع کیمور میں مویشی کے لئے چارہ لانے گئی لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین پور گاٶں کی رہائشی چار لڑکیاں مدورنا پہاڑی کے پاس جانوروں کے لئے چارہ لانے گئی تھی، تبھی مدورنی گاٶں کے کچھ نوجوانوں نے لڑکیوں سے چھیڑکھانی شروع کر دی۔
نوجوانوں کی حرکت دیکھ کر دیگر لڑکیاں شور شرابہ کرتے ہوئے گاؤں کے جانب بھاگ نکلی، اس دوران نوجوانوں نے ایک لڑکی کو پکڑ کر زبردستی کرنے لگے۔ جس کی اطلاع گاؤں پہنچی لڑکیوں نے مقامی لوگوں کو دی، موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔
اس واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی بھبھوا ڈی ایس پی سنیتا کماری نے معاملے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ کو علاج کے لئے ہسپتال روانہ کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔