ETV Bharat / state

Secretary Mirza Ghalib College Gaya Felicitated مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے مرزا غالب کالج کے سیکریٹری کی عزت افزائی

مگدھ یونیورسٹی نے مرزا غالب کالج کے سیکریٹری شبیع عارفین شمسی کو کالج میں بہترین تعلیمی نظام قائم کرنے اور اچھی کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا۔

a
a
author img

By

Published : May 30, 2023, 7:39 PM IST

گیا (بہار) : ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزغالب کالج میں بہترین تعلیم اور یہاں کالج کے اچھے انتظامات کا اعتراف مگدھ یونیورسیٹی کی طرف سے اکثر و پیشتر کیا جاتا رہا ہے۔ خاص کر موجودہ سیکریٹری سید شبیع عارفین شمسی کی محنت و لگن کی وجہ سے کالج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ منگل کو ایک بار پھر مگدھ یونیورسیٹی نے کالج اور سیکریٹری کی خدمات کے اعتراف میں شبیع شمسی کو اعزاز بخشا ہے۔ مگدھ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ ’’تھرڈ بہار سوشل سائنس کانگریس‘‘ کے پہلے دن حکومت بہار کے وزیر تعمیرات اشوک چودھری کے ہاتھوں سیکریٹری شمسی کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اعزازی تقریب کے موقع پر مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس پی شاہی بھی موجود تھے۔ شمسی کو مومنٹو اور شال پیش کرکے اعزاز بخشا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پی شاہی نے کہا کہ ’’شبیع عارفین شمسی اپنے کالج میں تعلیمی نظام کو بہتر ڈھنگ سے انجام دے رہے ہیں، کالج انکی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مرزا غالب کالج نے مگدھ یونیورسیٹی کا نام روشن کیا ہے۔‘‘ مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے اعزاز بخشے جانے پر شمسی نے وائس چانسلر اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ مگدھ یونیورسٹی میں ’’ تھرڈ بہار سوشل سائنس کانگریس کا انعقاد ہوا ہے، پہلے دن بہار کے محکمہ تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے۔ مرزا غالب کالج، مگدھ یونیورسٹی کا ایک ایسا کالج ہے جہاں سب سے زیادہ لڑکیاں زیرتعلیم ہیں۔ یہاں اٹھارہ ہزار کے قریب طلبہ زیرتعلیم ہیں جس میں قریب نو ہزار خواتین ہیں۔ شبیع شمسی کے زمانے میں کئی مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کا کورس بھی شروع ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Mirza Ghalib College In Gaya مرزاغالب کالج میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر خصوصی لیکچر کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.