موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ رات کے 2 بجے رونما ہوا۔ جب سبھی لوگ سو رہے تھے۔
کسانوں نے بتایا کہ 'جب وہ صبح اٹھے تو اپنے گئو شالہ میں گئے تو گائیوں کو مرا ہوا پایا۔'
اس سلسلے میں پنچایت کے مکھیا پربھو ناراٸن سنگھ نے بتایا کہ 'مدورنی گاٶں کے کسان دودھ ناتھ یادو کی 10 گائے مری ہوئی پائی گئی۔ وہیں سریندر یادو کی 14گائے اور گوڑسرا گاٶں کے کسان کی 6 گائے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئیں۔
اس سلسلے میں کسانوں کا مطالبہ ہے کہ 'انہیں معاوضہ دیا جائے۔ ان کی روزی روٹی ان گائیوں سے ہی چلتی تھی۔'