ETV Bharat / state

JDU Projecting Nitish as future PM: جے ڈی یو نے پوسٹر میں نتیش کمار کو مستقبل کا وزیر اعظم بتایا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 3:53 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 5:48 PM IST

جنتا دل یونائیٹڈ نے پوسٹر کے ذریعہ مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی۔ جے ڈی یو نے پٹنہ میں پوسٹر لگایا ہے جس میں نتیش کمار کو مستقبل کا وزیر اعظم بتایا گیا ہے۔ JDU Projecting Nitish as future PM

jdu poster Nitish kumar
jdu poster Nitish kumar

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ پوسٹر کے ذریعہ نتیش کمار کو بطور وزیر اعظم امیدوار پیش کر 2024 لوک سبھا انتخابات کا بظاہر آغاز کردیا ہے۔ حالانکہ پارلیمانی انتخاب 2024 میں ابھی دو سال کا وقفہ باقی ہے۔ مگر جنتا دل یونائیٹڈ کارکنان نے ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی صدر دفتر کے باہر لگائے گئے پوسٹروں میں مرکز کی مودی حکومت کو سیدھے سیدھے للکارا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ پوسٹر 2024 کے پارلیمانی انتخاب کی تیاری کا آغاز ہے، تمام پوسٹروں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو وزیر اعظم کے امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ JDU Projecting Nitish as future PM

جے ڈی یو نے پوسٹر میں نتیش کمار کو مستقبل کا وزیر اعظم بتایا

خبر کے مطابق دفتر کے باہر لگے ایک پوسٹر میں لکھا گیا ہے، "آغاز ہوا، بدلاؤ ہوگا"، ایک دوسرے پوسٹر میں یہ نعرہ لکھا ہوا ہے، "اسواشن نہیں، سساشن"، "جملہ نہیں، حقیقت"، "من کی نہیں، کام کی" پٹنہ میں لگے یہ تمام پوسٹر ایسے ہیں جو سیدھے سیدھے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو چیلنج کرنے والے ہیں۔ ادھر کارکنان بھی جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعلیٰ کو وزیراعظم کے عہدے پر پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی سکریٹری عبد الباقی نے کہا کہ نتیش کمار ملک کی ضرورت ہیں، انہوں نے بہار کی ترقی کے لیے جو کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، مرکز کی حکومت نے جس طرح سے ہندوستان کی عوام کو بیوقوف بنایا ہے اب اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، پورے ملک میں نتیش کمار ہی واحد لیڈر ہیں جو بلاتفریق تمام پارٹیوں کو قابل قبول ہیں، ملک کو بچانے کے لیے مودی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنا ضروری ہے، اس لیے تمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آکر متحد ہو جائیں تو پھر غریب مخالف مودی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جنتا دل یونائیٹڈ کی ریاستی جنرل سکریٹری شگفتہ عظیم نے کہا کہ آج ملک نتیش کمار کی طرف دیکھ رہا ہے، گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں جس طرح مہنگائی، بے روزگاری عام ہوئی ہے اس سے ہر غریب اور متوسط طبقہ پریشان ہے، انتخاب میں جتنے وعدے کیے گئے تھے سب جملہ ثابت ہورہا ہے۔ جس پر ملک کی عوام نے بھروسہ کیا تھا مگر اب عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو نتیش کمار کو لانا ہوگا، نتیش کمار ایک سیکولر اور سماجوادی لیڈر ہیں، ان میں ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلنے کا ہنر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے اور یہاں فرقہ پرست نظریہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا، پورے ملک میں نتیش کمار کا اس وقت کوئی متبادل نہیں ہے، نتیش کمار ہی مودی حکومت کے سامنے چیلنج دے سکتے ہیں اور ملک کے مفاد میں اسے تمام پارٹیوں کو قبول کرنا چاہیے۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.