ETV Bharat / sports

بھارت بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، اشون کی سنچری، جڈیجہ کی نصف سنچری - Ind vs Ban 1st Test - IND VS BAN 1ST TEST

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ختم ہوگیا ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 339 رنز بنالیے ہیں۔ اشون 102 اور جڈیجہ 87 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

Ind vs Ban 1st Test Day 1 stump
اشون کی سنچری، جڈیجہ کی نصف سنچری (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 5:28 PM IST

چنئی: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹ کھو کر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ رویندرا جڈیجہ اور روی چندرن اشون کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 195 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔ جو بنگلہ دیش کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنزشپ ہے۔

اشون 102 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی جڈیجہ 87 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ناہیڈ اور مہدی حسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو ٹیم انڈیا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کے صرف 34 کے اسکور پر روہت شرما (6)، شبمن گل(0) اور ویراٹ کوہلی (6) پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اوپنر جیسوال اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے چوتھی وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت داری کرکے بھارت کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی۔

بھارت کو چوتھا جھٹکا رشبھ پنت کی صورت میں لگا جو 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جیسوال 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو چھٹا جھٹکا کے ایل راہل کی صورت میں لگا، جو 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پلیئنگ الیون:

بھارت: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، آکاش دیپ، محمد سراج۔

بنگلہ دیش: شادمان اسلام، ذاکر حسن، نظم الحسین شانتو (کپتان)، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، حسن محمود، ناہید رانا۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش 1982 کے بعد چنئی ٹیسٹ میں گیندبازی کا انتخاب کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.