ETV Bharat / state

JDU MLC Afaq Alam مسلمانوں کے مسائل ہرحال میں حل ہوں گے :آفاق عالم - بہارکے گیا

گیا میں جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل سی آفاق عالم کا پرجوش استقبال ہوا۔ اس دوران آفاق احمد خان نے اقلیتی طبقے سے جڑے مسائل کوسنا اور یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کوحل کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے لئے وہ وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات کرکے مسائل سے واقف کرائیں گے۔ JDU MLC Afaq Alam

Minoritys Problem Will Solve
Minoritys Problem Will Solve
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 8:02 PM IST

بہار کے گیا کے گیوال بیگہ میں جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری و ایم ایل سی آفاق عالم اور آرجے ڈی کے وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو کا استقبال ہوا۔ شہر کے سماجی رکن محمد مختار خان کی جانب سے یہ اعزازیہ اور استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی رہنماوں سمیت شہر کے معززین شریک ہوئے۔JDU MLC Afaq Alam Assurance That All Minority Problem Will Solve

مختار خان نے آفاق عالم اور کوآپریٹیو وزیر سریندریادو کو گلدستہ پیش کرکے انکا استقبال کیا اور ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع گیا میں آج بھی کئی بنیادی مسائل ہیں خاص طور پر مسلمانوں سے جڑے مسائل جس میں مسلم علاقوں میں پانی ،صفائی ، بجلی کی کمی کے ساتھ اردو اسکولوں کی خستہ حالی ، سرکاری دفاتر میں دوسری ریاستی زبان اردو کے ساتھ ناانصافی اور بورڈ ، نیم پلیٹ اردو میں نہیں ہونے جیسے کئی معاملے ہیں جس کے سدباب کے لئے اکثر وپیشتر مطالبے بھی ہوتے رہے ہیں

چونکہ وزیراعلی نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن حکومت کے کابینہ میں تین وزرا کا تعلق گیا سے ہے ساتھ ہی وزیراعلی نتیش کمار کے قریبی اور ایم ایل سی آفاق عالم کا بھی تعلق گیا سے ہے تو ایسی صورت میں ان مسائل کا حل ہوگا۔اس کی امید مسلم آبادی کو ہے۔ وہیں اس موقع پر آفاق عالم نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بہتر ڈھنگ سے کام کررہی ہے ۔ بہار کی ترقی اور سماج کے آخری پائیدان ہر کھڑے لوگوں کی ترقی ہوگی ۔ضلع گیا اور مسلمانوں کا مسئلہ ہرحال میں حل ہوگا خاص طور پر اردو کے تعلق سے جو باتیں ہیں وہ یقینی طور پر پوری ہوںگی۔ جلد ہی اردو اکادمی اور اقلیتی طبقے سے جڑے دوسرے بورڈ وغیرہ کی کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah Bihar Tour وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ سیمانچل بلبلہ ثابت ہوگا: خالد انور

وہیں اس موقع پر ایم ایل اے ونے یادو ، ڈپٹی میئر موہن شریواستو ، مستقیم رنگریز ، شہنواز عالم ، ارمان خان ، عارف خان ، ڈاکٹر منوج کمار ، ڈاکٹر ہدایت اللہ ، حسن خان ضلع صدر قومی اتحاد مورچہ ، محمد شبو ، مشرف خان ، مبشر خان کے علاوہ کئی لوگ موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.