ETV Bharat / state

کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط - کیمور میں کثیر مقدار میں غیر قانونی شراب .

کیمور میں کثیر مقدار میں غیر قانونی شراب کو چاول کی بوری میں لے جایا جارہا تھا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط
کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں اترپردیش سے بہار غیر قانونی طور پر لائی جارہی کثیر مقدار میں غیر قانونی شراب بہار پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط

واضح رہے کہ چاول لدے ٹرک میں بڑی مقدار میں شراب کو محکمہ اکسائز نے چیک پوسٹ پر روک کر شراب کو ضبط کرلیا گیا۔

ایسا مانا جارہا ہے اتنی بڑی مقدار میں شراب الیکشن کے پیش نظر لے جائی جارہی تھی، تاہم محکمہ اکسائز نے یہ کاروائی صبح کے چھ بجے کے قریب کی۔

الیکشن کے پیش نظر محکمہ اکسائز کی ایک ٹیم ضلع کے چیک پوسٹ کے پاس جانچ کے لیے پہنچی، اسی وقت مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی، دریں اثنا اترپردیش کی جانب سے بہار کی طرف ایک ہریانا ٹرک کو جانچ کے لیے روکا گیا، جس میں چاول بھرا ہوا تھا۔

کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط
کیمور میں غیر قانونی شراب ضبط

جب ٹرک کو روک کر اس کی پوری تلاشی لی گئی تو شراب کی 797 پیٹی ٹرک پر لدے چار سو بوری چاول کے نیچے ملی۔

جس میں مجموعی طور پر 7173 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی۔

جب گرفتار ٹرک ڈرائیور پانی پت ہریانہ رہائشی سنیل کمار سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ٹرک کو ہریانہ سے بہار کے اورنگ آباد لے جانا تھا، اور وہاں سے ایک اور ڈرائیور کو ہینڈ اوور کرنا تھا، اور وہ ڈرائیور ان شراب کو پٹنہ لے جاتا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹرک ہریانہ سے ہے تاہم اس پورے معاملے کی تفتیش کے لیے موہنیاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.