بہار اسمبلی میں آج 52 سوالات کے جوابات ہوئے جس پر اسمبلی اسپیکر نے تمام اراکین کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔
وقفہ سولات وجوابات ختم ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے تار کشور پرساد نے کہاکہ آج ایوان میں 52 سوالات کے جواب آئے ہیں۔ اس کے لئے چیئر شکریہ کا مستحق ہے۔
اس پر اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کہاکہ آج حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہے۔
آج ایوان میں 52 سوالات کے جوابات ہوئے ہیں یہ بہت خوشی کی بات ہے ۔ اس کے لئے سبھی اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سبھی اراکین کا اس لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اچھے کاموں کی تکرار ہوتی رہے ۔