ETV Bharat / state

کیمور: چیکنگ کے دوران کار سے اکتالیس کلو چاندی برامد - بہار

بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا گیا اور اس تعلق سے ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ تیز کر دی ہے اور متعدد مشکوک گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:09 PM IST

اسی کڑی میں کیمور (رام گڑھ) پولیس نے ایک سوِفٹ گاڑی کی تلاشی لی جس سے اکتالیس کلوگرام چاندی برآمد کی گئی ہے۔ رام گڑھ پولیس نے کار میں سوار چار افراد سے پوچھ گچھ کی کو حراست میں لے لیا اور اتنی بڑی مقدار میں چاندی کہاں سے لائی گئی اور کہاں لے جائی جارہی ہے اس کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

کار سے اکتالیس کلو چاندی برامد

پولیس نے ان افراد سے برآمد شدہ چاندی کے کاغذات بھی طلب کیے جس کے بعد ان لوگوں نے مطلوبہ دستاویزات پولیس کے حوالے کیے لیکن کاغذات پر صرف 24 کلو گرام چاندی کے بارے میں لکھا پایا گیا جس کے بعد پولیس نے کاغذات کے مشکوک ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تمام چاندی ضبط کرلی۔

اس کے ساتھ ہی ان چاروں افراد کو تحویل میں لے لیا گیا تھا تاہم بعد میں ان چار افراد کو پی آر بانڈز پر رہا کردیا گیا اور اس واقعے کی اطلاع انکم ٹیکس افسران کو دی گئیں۔

اس ضمن میں کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر گاڑیوں کی مستقل چیکنگ کی جا رہی ہے کیونکہ ضابطہ اخلاق نافذ ہے اسی وجہ سے ہر مشکوک افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.