ریاست بہار کے کیمور میں سماجی تنظیموں کے ذریعے لاک ڈاٶن کے دوران ضرورت مندوں کے بیچ راحتی اشیاء تقسیم کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
چین پور بلاک کے چین پور میں بھی سماجی کارکنوں نے قریب ایک ہزار لوگوں کے بیچ میں راحتی اشیاٗ تقسیم کیا، جس میں دال، چاول، آلو شامل تھے۔
چین پور پیکس صدر متھیلیش کمار نے بتایا کہ مقامی کارکن پنٹو سنگھ، ویر بہادر سنگھ گڈو سنگھ، آنندکمار سنگھ کی کوشش سے قریب ایک ہزار لوگ کے بیچ فی شخص پانچ کیلو کے حساب سے اناج تقسیم کیا گیا۔