اس احتجاج میں ضلع کے مختلف دیہی علاقوں کے کسان اور عوامی لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر لوگوں نے مقامی ایکتا چوک پر مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوۓ ریاستی حکومت کو کسان مخالف بتایا اور کہا کہ آٸندہ انتخاب میں اس حکومت کا خاتمہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
وہیں کسان سیل کے صدر سدھاکر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کو پرالی جلانے پر روک ہے اور کارخانہ سے نکلنے والی آلودگی پر کوئی روک نہیں ہے اور اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کسان مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرالی جلانے اور اسے روکنے کے لیے کسانوں اور ہارویسٹر مالک کو مدد دی جائے۔