جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی کو منظم و مضبوط کرنے کی غرض سے امارت شرعیہ پھلواری شریف میں امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی صدارت میں کل جماعتی میٹنگ میں شامل ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما سدانند سنگھ نے کہا کہ آج کی میٹنگ کارآمد ثابت ہوئی ہم لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس متنازعہ قانون کے خلاف ریاست گیر سطح پر تحریک چلائیں گے اور مرکزی حکومت کو اس بات پر مجبور کریں گے کہ وہ فرقہ پرستی کو ہوا دینے والے قانون کو واپس لیں۔
سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ کے ذریعے موجودہ فیصلے کے خلاف انہوں نے بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالتی معاملہ ہے اور اس پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ کارآمد ثابت ہوئی اس میٹنگ کے ذریعے جو باتیں ہوئی ہیں ہم لوگ مجموعی طور پر اس تینوں قانون کے خلاف بہار میں عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ مضبوط تحریک چلائیں گے اور مرکزی حکومت کو مجبور کریں گے کہ فرقہ پرستی کام ختم کیجئے اور اس طرح کا قانون لا کر ملک کو بانٹنے کا کام نہ کریں۔