علی نگر میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی عبدالباری صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ان کے گھر ناشتہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے وہاں سیلاب متاثرہ علاقے میں جاری راحت رسانی کا جائزہ لیا۔وہ پندرہ منٹ تک وہاں رکے۔
وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ اور خاموشی سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
وزیراعلیٰ کے آر جے ڈی حلقے میں جانے اور عبدالباری صدیقی کی ملاقات سے سیاسی حلقوں میں چہ مگیوئیاں ہو رہی ہیں۔
مقامی رہنماؤں کی جانب سے اس ملاقات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے، دونوں رہنما ایک شروعات کرنا چاہتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے نتیش کمار سے ذاتی تعلقات ہیں، اس لیے وہ عبدالباری صدیقی کی قیام گاہ پر گئے۔