ETV Bharat / state

ذات پر مبنی مردم شماری ملک کے مفاد میں: نتیش کمار - بہار کی خبریں

نتیش کمار نے کہا، ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے بہار میں تمام لوگوں کی رائے ایک ہے ۔ ذات پر مبنی مردم شماری مناسب ہے اور ملک کے مفاد میں ہے۔

ذات پر مبنی مردم شماری ملک کے مفاد میں: نتیش

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 11:01 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے دہلی سے پٹنہ واپس ہو نے کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر میڈیا اہلکاروں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ 'ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے ایشو پر ہم لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔'

'میری قیادت میں 10 پارٹیوں کے نمائندوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کے ساتھ نمائندہ وفد کی ملاقات 40-45 منٹ چلی جس میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی باتیں رکھیں۔'تمام رہنماﺅں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ہونی چاہئے کیونکہ اس کا بہت فائدہ ہے اور یہ تمام کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمان رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ منتخب کرنے کے بجائے قائدین پیدا کریں۔ اخترالایمان

وزیر اعظم نے تمام لوگوں کی باتوں کو توجہ سے سنا ہے ۔' ہم لوگوں نے اپنی باتوں کو رکھ دیا. اب فیصلہ وزیر اعظم کو کر نا ہے۔' وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے ہی ہم لوگوں نے خط کے ذریعہ ، سال 2019 میں بہار اسمبلی اور بہار قانون ساز کونسل کے ذریعہ اور سال 2020 میں بہار اسمبلی کے ذریعہ اتفاق رائے سے منظور تجویز کو وزیر اعظم کے پاس بھیج دیا تھا۔

ذات پر مبنی مردم شماری کے ایشو پر بہار کی تمام پارٹیاں ایک ساتھ ہیں ۔ بہار اسمبلی اور بہار قانون ساز کونسل میں اتفاق رائے سے اس سلسلہ میں تجویز پاس کی گئی تھی اور وزیر اعظم سے ملاقات کر نے بھی تمام 10پارٹیوں کے نمائندگان ساتھ میں گئے تھے ۔ ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے بہار میں تمام لوگوں کی رائے ایک ہی ہے ۔ ذات پر مبنی مردم شماری مناسب ہے اور ملک کے مفاد میں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.