پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی افراد کی اطلاع کی بنیاد پر جے منگلا ٹال سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔نوجوانوں کے جسم پر چوٹ کے نشان ملے ہیں۔ مہلوکین کی شناخت رام پور مانجھی ٹولا کا باشندہ گولومانجھی اور سولجر مانجھی کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے باڑھ سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔