ریاست بہار کے ضلع کیمور میں زمیں قبضہ کرنے کی شکایت پر تفتیش کرنے پہنچے افسر بھرت بھوشن پر اچانک گاؤں والوں نے لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔سی او افسرنے کسی طرح اپنے دو گارڈ کے ساتھ فرار ہوکر جان بچائی، لیکن حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
![Bihar district of kaimur land mafia attack on ceo officer in village، زمین کی تفتیش کرنے پہنچے افسر پر حملہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bihar-kaimur-01report-arshadraza-slug-coparhmlaco_02082019231356_0208f_1564767836_64.jpg)
اطلاع کے مطابق ہنگری گاؤں کا باشندہ ہری نارائن سنگھ نے اپنی زمین پر قبضہ ہونے کی شکایت کی تھی۔ اس زمین کو قبضہ کرنے کا الزام گاؤں کا ہی باشندہ نرمل سنگھ پر لگایا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ دوپہر بعد سی او اپنے علاقے کے ہنگری گاؤں میں متنازع زمین پر پہنچے ہی تھے کہ وہاں کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔موقع کی حساسیت کو دیکھتے ہوئےانہوں نے اپنے دو گارڈ کے ساتھ فرار ہوکر جان بچائی۔
اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔