ETV Bharat / state

گیا: سی اے اے کے خلاف احتجاج میں کانگریس رہنماؤں کی شرکت

شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے جس میں بہار کا ضلع گیا بھی شامل ہے۔

گیا میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری
گیا میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 3:02 AM IST

گیا میں جاری احتجاج میں شامل افراد کے حوصلے بلند ہیں، مظاہرین کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی لڑائی پرامن طریقے سے جاری رکھیں گے۔

شہر گیا کے شانتی باغ محلے میں سنویدھان بچاؤ سنگھرش مورچہ کے کنوینر عمیر احمد خان کی صدارت میں گزشتہ 67 دنوں سے غیر معینہ دھرنا دیا جا رہا ہے۔

گیا میں سی اے اے خلاف احتجاج کا 67 واں دن، ویڈیو

ریاست بہار کے شہر گیا کے شانتی باغ میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں 67 دنوں سے غیر معینہ دھرناجاری ہے جس میں کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج وریندر سنگھ راٹھور اور کارگزار صدر سمیر سنگھ بھی پہنچے۔

کانگریسی رہنماؤں نے گھنٹوں دھرنے میں بیٹھ کر مظاہرین کی حمایت کی اور اپنے تاثرات میں سی اے اے کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف بتایا۔

وریندر سنگھ راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'موجودہ حکومت نے جو وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے نہیں ہوئے اور مرکزی حکومت نے یہ متنازع قانون نافذ کیا ہے، مرکزی حکومت آئین کے بنیادی ڈھانچے پرحملہ کررہی ہے جسے بچانے کی ذمہ داری ہر شہری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں نفرت اور تشدد کے ماحول کو ہرگز بڑھنے نہیں دیاجائے گا، کانگریس کا ہر فرد خواہ وہ بڑے عہدے پر ہو یا بوتھ سطح کا ہر کوئی یہاں کی قومی یکجہتی اور گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سی اے اے پر کانگریس کا رخ صاف ہے، سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک کانگریس نے مخالفت کی ہے اور اس کی واپسی تک مخالفت جاری رہیگی۔

وریندر سنگھ راٹھوڑ نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر مذہبی تفریق کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'یہ قانون آئین کی روح کے منافی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.