ETV Bharat / state

دربھگنہ: چار بچوں کی موت کے بعد انصاف منچ اور بھاکپا مالے کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 6:50 PM IST

دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ چوپیس گھنٹوں کے دوران ہوئی چار بچوں کی موت کے بعد انصاف منچ کی قیادت میں بھاکپا مالے کے درجنوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

چار بچوں کی موت کے بعد انصاف منچ اور بھاکپا مالے کا احتجاج

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھاکپا مالپا کے درجنوں کارکنوں نے انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں دربھنگہ میڈیکل کالج کے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

ان کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں قائم شدا سپر اسپیشیلٹی وارڈ کو دوبارہ شروع کیا جائے، ساتھمیں ڈاکٹر، نرس، طبی عملہ کے خالی عہدے پر تقرری کی جانے اور کورونا وبا سے نجات دلانے کے لیے تمام لوگوں کو تین مہینے کے اندر ویکسین لگوائیں جائیں۔

اس موقع پر انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ سرکاری طبی سہولیات کی حالت بلکل ہی خستہ ہے، مسلسل ہورہی اموات کے بعد بھی حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ دن چار بچوں کی موت کی جانچ ہونی چاہیے۔اس لیے اب ہم دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال کی لاپرواہی پر آواز اٹھا ر ہے ہیں اور آج ایک جون سے اس مہم کی شروعات ہوچکی ہے، اگر وقت رہتے اب بھی حالت نہیں درست کیے گئے تو اور بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی بہار کے مشہور سرکاری اسپتال دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں اتوار کی شام شعبہ اطفال میں کورونا (Corona Virus) سے ڈھائی ماہ کے بچے کی موت ہو گئی تھی،اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی نمونیا سے موت ہوگئی تھی۔موت کی خبر سنتے ہی ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی اور بچے کی لاش کو کووڈ پروٹول کے تحت گھر والوں کے حوالے کرتے ہوئے ایمبولینس سے مدھوبنی ان کے گھر بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.