ETV Bharat / state

'خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسند البدر تنظیم سے وابستہ تھے' - بارہمولہ کے سوپور

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اورغیر معمولی واقعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ عسکریت پسند عام طور پر اہل خانہ و فورسز کی طرف سے خود سپردگی کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

خود سپردگی اختیار کرنے والے عسکریت پسند البدر تنظیم سے وابستہ تھے

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک عسکریت پسند مخالف آپریشن کے دوران البدر نامی عسکری تنظیم سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسندوں نے خود سپردگی کردی ہے۔

خود سپردگی اختیار کرنے والے عسکریت پسند البدر تنظیم سے وابستہ تھے

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اورغیر معمولی واقعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ عسکریت پسند عام طور پر اہل خانہ و فورسز کی طرف سے خود سپردگی کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

فوج کے کمانڈنگ آفیسر ایچ ایس سہائے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں نے 23 ستمبر 2020 کو عسکری صف میں شامل ہوئے تھے، سہائے نے بتایا کہ میں نے ان کے گھر والوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا اگر آپ کے بچوں نے یہ راستہ ترک کیا تو ان کو قانونی کاروائیوں کے بعد ان کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر کو چین کا علاقہ بتانے کا معاملہ: بھارتی حکومت کی ٹویٹر کو تنبیہ

انہوں نے بتایا کہ حکمت کو بروئے کار لاتے ہوئے فورسز نے دونوں مقامی عسکریت پسندوں کو ان کے والدین کی موجودگی میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ انہیں باہر آنے کی صلاح دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد تجر شریف گاؤں میں فوج کی 22 آر آر، سی آر پی ایف کے 179 بٹالین، ایس او جی نے تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔

قبل ازیں کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سوپور کے تجر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران البدر سے وابستہ دو عسکریت پسند، جو حال ہی میں بھرتی ہوئے تھے، کو گھیرے میں لے لیا'۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو سرنڈر کرنے پر راضی کرنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو جائے موقع پر لایا گیا اور بالآخر عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

وجے کمار نے عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عسکریت پسندوں کو اب قومی دھارے میں واپس آکر نارمل زندگی بسر کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.