ETV Bharat / state

بارہمولہ: کھڈپورہ لطیفہ آباد گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم - بارہمولہ کی خبریں

گاؤں تک پہنچنے کے لئے کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ سڑک کی خستہ حالت کے باعث گاؤں سے مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس کے بجائے چار پائی کا استعمال کیا جاتا ہے، ایسے میں اسپتال میں تاخیر سے پہنچنے کے باعث کئی مریض ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔

baramulla district
baramulla district
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 3:48 PM IST

جموں و کشمیر میں انتظامیہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی کو رفتار دینے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن بارہمولہ ضلع کے کئی دیہات کے باشندے انتظامیہ کے اس منصوبے سے کافی ناراض ہیں۔

بارہمولہ: خڈپورہ لطیفہ آباد گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا کھڈپورہ لطیفہ آباد گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ گاؤں ضلع ہیڈکواٹر سے محض 20 کلو میٹر فاصلے پر آباد ہے لیکن اکیسویں صدی میں بھی سڑک، پانی، بجلی، اسپتال جیسی بنیادی سہولیات سے کافی دور ہے۔

جب ہماری ٹیم نے اس گاؤں کا دورہ کیا تو دیکھا کہ علاقے کی سڑک جو گزشتہ 7 ماہ پہلے لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کھسک گی تھی ابھی بھی اس کی صورت حال ویسی ہی ہے۔ متعلقہ محمکہ آر اینڈ بی نے اس گاؤں کی سڑک پر مرمت کا کام آج تک شروع نہی کیا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے اس سڑک پر سے ملبہ ہٹانے کے لیے آپس میں چندہ کیا اور سڑک سے ملبہ ہٹایا گیا۔
گاؤں تک پہنچنے کے لئے کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ سڑک کی خستہ حالت کے باعث گاؤں سے مریضوں کو اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس کے بجائے چار پائی کا استعمال کیا جاتا ہے، ایسے میں اسپتال میں تاخیر سے پہنچنے کے باعث کئی مریض ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق بجلی کا نظام گاؤں میں بہت خستہ ہے۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کا پائپ لائن کافی جگہوں پر خستہ ہوچکا ہے جس کے متعلق کئی بار دیہی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے پاس شکایت کی لیکن آج تک پائپ لائن کے مرمت کا کام نہیں کرایا گیا۔
مقامی لوگوں نے بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بیک ٹو ولیج پروگرام منعقد کر گاؤں کی تعمیر و ترقی کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن زمینی سطح پر گاؤں اور ترقی دونوں ایک دوسرے کے مترادف ہو چکے ہیں اور ان پروگرام کے ذریعہ انتظامیہ صرف مرکزی حکومت کو خوش کر سکتا ہے گاؤں کے باشندوں کو خوش نہیں کر سکتا۔

دیہی باشندوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں بھی بیک ٹو ولیج فیز 1 اور 2 کے تحت سرکاری ملازم اور افسران آئے تھے لیکن آج تک ایک بھی کام گاؤں میں نہیں کرایا گیا۔

گاؤں والوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاﺅں کو سڑک، بجلی، پانی و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.