بارہمولہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ وادی کشمیر کے پیش نظر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کی صدارت میں پولیس کے اعلیٰ افسران کی ایک اہم میٹنگ کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ کے دوران سیکورٹی ایجنسیز کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی۔ امیت شاہ دو اکتوبر کو بارہمولہ ضلع میں عوام سے کریں گے۔DG Dilbagh Singh reviews Security Arrangements
وزیر داخلہ امیت شاہ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بارہمولہ میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران پولیس سمیت دیگر ایجنسیز کو متحرت رہنے کی ہدایت دی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس، فوج اورسی آر پی ایف کے مابین بھی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ میں وجے کمار، ڈی آئی جی بارہمولہ، ایس ایس پی بارہمولہ اور ایس ایس پی سوپور کے علاوہ کئی اعلی افسران موجود رہے۔Dilbagh Singh reviews Security Arrangements ahead of Amit Shah’s Kashmir Visit
ڈی جی دلباغ سنگھ نے پولیس افسران کو سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات اٹھائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے امیت شاہ کے دورہ بارہمولہ کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔ یاد رہے کہ یہ وزیر داخلہ کا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا پہلا دورہ ہے۔ Amit Shah Baramulla Visit