ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق بارہمولہ کے نمبردار روہامہ اور الصفا کالونی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد دونوں علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
حکمنامے میں بارہمولہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امتناعی احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں: Corona update: ملک میں کورونا کے 8 ہزار نئے کیسز
ڈی سی بارہمولہ کے مطابق مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد رہے گی اور کسی کو بھی متاثرہ علاقوں کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔