شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کو رویندر کمار نے ڈی سی بانڈی پورہ کا عہدہ سنبھالا، اس سے قبل شہباز مرزا بانڈی پورہ کے ڈی سی کے عہدے پر فائز تھے۔
چارج سنبھالنے کے بعد رویندر کمار نے ضلع کے افسران اور عہدیداران سے بات چیت کی۔
اس موقعے پر رویندر کمار نے کہا کہ ضلع کے ڈی سی کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں فخر ہے کیونکہ ضلع بانڈی پورہ ’’علم و ادب کے لئے جانا جاتا ہے جہاں بڑے اسکالرز، شعراء اور مورخین پیدا ہوئے ہیں۔‘‘
میٹنگ کے دوران رویندر کمار نے اعلیٰ افسران سے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی ضروریات و سہولیات بہم پہنچانے پر زور دیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور سی ایم او سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
چارج سنبھالنے کے فورا بعد ڈی ڈی سی بانڈی پورہ رویندر کمار نے ضلع میں کورونا وارئس (کووڈ19) کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔