ETV Bharat / state

Helicopter Crashes in Gurez: گریز فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں کو پائلٹ ہلاک

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 1:54 PM IST

Updated : Mar 11, 2022, 7:49 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تلیل علاقے میں جمعے کی دوپہر فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا Helicopter Crashes in Gurez۔ اس حادثے میں کو پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے جب کہ پائلٹ شدید طور سے زخمی ہے۔Co Pilot Killed in Gurez Crash

کشمیر کے گریز علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی اطلاع

گریز: شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے تلیل علاقے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ اور اُس کا ساتھی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے کو پائلٹ کو مردہ قرار دیا۔Co Pilot Killed in Gurez Crash

دریں اثنا حکام نے بڑے پیمانے پر بچاو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

گریز فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں کو پائلٹ ہلاک

اطلاع کے مطابق گریز سے قریب چالیس کلو میٹر دور تلیل کے گجرا نالے میں جمعے کی دوپہر کو فوج کا ایک ہیلہ کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔Military chopper crashes in Gurez

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران کو پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی جبکہ اُس کے ساتھی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

دفاعی ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کے روز گریز کے گجرا نالہ تلیل میں اُس وقت حادثہ پیش آیا جب ہیلی کاپٹر علیل بی ایس ایف اہلکار کو ہسپتال پہنچانے کی خاطر وہاں جا رہا تھا۔

اُن کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بعد میں جائے وقوع کے نزدیک کو پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی جبکہپائلٹ کو زخمی حالت میں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے کو پائلٹ کی شناخت 29 سالہ میجر سنکلپ یادو کے طور پر ہوئی ہے زخمی پائلٹ کی حالت نازک ہے تاہم وہ مستحکم ہے اور وہ اس وقت 92 بیس ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو کیسے حادثہ پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر علیل بی ایس ایف اہلکار کو علاج کے لیے تلیل وادی سے سرینگر لانے کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن دوران پرواز اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

Last Updated : Mar 11, 2022, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.