احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بینک منیجر کسانوں کو بینک کے سی سی لون فراہم کرنے کے معاملے میں اپنی من مانی کررہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ منیجر انہیں غیر ضروری شرائط بتا کر کسان اسکیم کے تحت قرض فراہم کرنے سے انکار کررہا ہے۔
لوگوں نے بینک منیجر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ مذکورہ درخواست کنندہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے-
لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بینک میں موجود ایڈوانس منیجر کہتا ہے کہ 20 ہزار روپے رشوت دینے کی شرط پر ہی آپ کا کیس مذکورہ اسکیم میں شمار کیا جائے گا۔
واضح رہے اس اسکیم کے تحت کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے کوئی سرکاری گیارنٹیئر(ضامن) لانے کی ضرورت نہیں ہے پھر بھی بینک منیجر لوگوں سے ضامن کے لیے مجبور کررہا ہے۔
ہری نارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سرپنچ نے بینک عملہ پر رشوت خوری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا-
قابل ذکر ہے کہ کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت کسانوں کو بینک لون فراہم کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کسی بھی گارنٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔