ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پی اے جی ڈی کے دونوں امیدوار کامیاب

ضلع بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن انتخابات کے دوران پی اے جی ڈی کے دونوں امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

بانڈی پورہ: پی اے جی ڈی کے دونوں امیدوار کامیاب
بانڈی پورہ: پی اے جی ڈی کے دونوں امیدوار کامیاب
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 3:54 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کو منعقد ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے عبدالغنی چیئرپرسن جبکہ پی ڈی پی کی کوثر شفیق وائس چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔

بانڈی پورہ: پی اے جی ڈی کے دونوں امیدوار کامیاب

ہفتہ کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے لئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کے دونوں امیدوار کامیاب ہوئے۔

پولنگ میں کل 13 ووٹوں میں سے عبد الغنی نے 7 ووٹ حاصل کیے جبکہ کوثر شفیق نے 13 میں سے 8 ووٹ حاصل کرکے نشست اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیں؛ کوکرناگ میں ماں - بیٹے کی دم گھٹنے سے موت

دونوں کامیاب امیدواروں کو وفاداری و رازداری کا حلف دلایا گیا۔

اس موقع پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی نظام الدین بٹ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گپکار الائنس اتحاد کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.