ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: اسکولی عمارت میں غیر معیاری مواد استعمال کرنے کا الزام - ڈی سی بانڈی پورہ

ہائر سکینڈری اسکول کے احاطے میں تعمیر کی جا رہی عمارت میں لوگوں نے ناقص مواد استعمال کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:10 PM IST

شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے آرہ گام علاقے میں ہائر سکنڈری اسکول کے احاطے میں زیر تعمیر عمارت کو ’’غیر محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں نے اس کی تعمیر میں ناقص و غیر معیاری مواد استعمال کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق زیر تعمیر تین منزلہ عمارت کی صرف پہلی منزل میں بہتر مواد کا استعمال کیا گیا تاہم انکے مطابق دوسری اور تیسری منزل میں ناقص مواد استعمال میں لایا گیا اور عمارت استعمال کے لیے ’’غیر محفوظ‘‘ ہے۔

بانڈی پورہ: اسکولی عمارت میں غیر معیاری مواد استعمال کیے جانے کا الزام

انہوں نے کہا کہ ’’مستقبل میں ہمارے بچے اس عمارت میں علم کے نور سے آراستہ ہونے کے لیے آئیں گے، تاہم بلڈنگ غیر محفوظ ہونے کے سبب ہمیں حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘

مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر ’’جان بوجھ کر اس سنگین مسئلہ کو نظر انداز‘‘ کیے جانے کا الزام عائد کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ڈی سی بانڈی پورہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے چیف ایجوکیشن افسر اور آر اینڈ بی کی ایک مشترکہ ٹیم کو آرہ گام روانہ کیا۔

ٹیم نے لوگوں کے الزامات کو کس قدر صحیح پایا یہ جاننے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت نے چیف ایجوکیشن افسر بانڈی پورہ سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اُٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.