ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک عوام کے لیے تکلیف دہ

ضلع بانڈی پورہ کے بونہ محلہ، حاجن کی اندرونی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک عوام کے لیے تکلیف دہ
بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک عوام کے لیے تکلیف دہ
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:23 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بونہ محلہ، حاجن کی اندرونی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ سے منسلک بونہ محلہ گاؤں کی اندرونی سڑک کئی مہینوں سے خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک عوام کے لیے تکلیف دہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2019میں ڈرین کی تعمیر و مرمت کے دوران سڑک انتہائی خستہ ہو گئی اور آج تک اسکی مرمت نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: سڑک کی حفاظتی دیوار کو مضبوط کرنے کا مطالبہ

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ کو سڑک کی خستہ حالی کے باعث عوام کو ہو رہی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انکے مطابق عوام کو درپیش مشکلات کا ازلہ کرنے کے لیے انتظامیہ غیر سنجیدہ ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت اور میگڈمازیشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.