ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پروفیسر حاجنی کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام - سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر

پروفیسر محی الدین حاجنی کی یاد میں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قلمکاروں، شعراء اور ادیبوں نے پروفیسر حاجنی کی حیات اور ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی۔

بانڈی پورہ: پروفیسر حاجنی کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 2:13 PM IST

کشمیری زبان و ادب کے معروف شاعر، قلمکار، محقق و نقاد پروفیسر محی الدین حاجنی کی یاد میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے متعدد ادباء، شعراء، قلمکاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ: پروفیسر حاجنی کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد

تقریب کے دوران مقررین نے پروفیسر محی الدین حاجنی کی زندگی اور ادبی کارناموں کے تعلق سے مقالات پڑھے اور ان کی ادبی خدمات کو دہراتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ادبی تقریب کا اہتمام حلقہ ادب سوناواری نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجن میں کیا۔

مزید پڑھیں: محکمہ جل شکتی کے خلاف شاہ گنڈ سونواری کی خواتین کا احتجاج

پروگرام کی پہلی نشست میں ڈاکٹر شاد رمضان نے پروفیسر محی الدین حاجنی کی زندگی اور ان کے کارناموں پر خصوصی لیکچر پیش کیا جس پر بعد میں تبصرہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کئی سرکردہ ادبی و علمی شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی جن میں سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر ڈاکٹر معراج الدین، معروف ادیب پروفیسر محمد زمان آزردہ، محمد امین بٹ، غلام نبی آتش، ڈاکٹر عزیر حاجنی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ادھر رواں سال کا خلعت حاجنی ایوارڈ ڈاکٹر عزیز حاجنی کو دیا گیا، انہیں یہ اعزاز کشمیری زبان و ادب کے تئیں بہترین خدمات انجام دینے کے حوالے سے دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.