ETV Bharat / state

'بانڈی پورہ ضلع میں کووڈ کے 804 فعال کیسز' - corona updates in bandipora

پریس بریفنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ تاہم لوگوں کو گائیڈ لائنز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

’بانڈی پورہ ضلع میں کووڈ کے 804فعال معاملات‘

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 3:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد ڈی سی بانڈی پورہ نے بازاروں کا معائنہ کرکے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

’بانڈی پورہ ضلع میں کووڈ کے 804فعال معاملات‘

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کووڈ کے ضابطہ اخلاق کو فراموش کیا جائے۔‘‘

انہوں نے ڈی سی آفس میں پریس بریفنگ کے دوران ضلع میں کورونا کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع میں مثبت کیسز کی تعداد میں لگاتار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 804ہے جبکہ کووڈ کیئر مراکز میں 10افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔

پنچایتوں میں قائم کیے گئے کووڈ مراکز کے حوالے سے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ان میں سے 40 فیصد مراکز میں آکسیجن کی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں جبکہ مراکز میں بھی جلد ہی آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.