ETV Bharat / state

'اے پی کی افسوسناک صورتحال کیلئے ریاستی حکومت ذمہ دار' - زمہ دار موجودہ حکومت ہے

تیلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش کی افسوسناک صورتحال کی زمہ دار موجودہ حکومت ہے۔

andhra pradesh
andhra pradesh
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:14 PM IST

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی موجودہ افسوسناک صورتحال کے لئے وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت ریاستی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا 'ریاست میں پیداشدہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے'۔

انہوں نے گنٹور کے جی جی ایچ اسپتال میں لاشوں کی بُری حالت کے لئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا اور اس کو افسوسناک صورتحال سے تعبیر کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا 'لاشوں کی آخری رسومات پروٹوکول کے لحاظ سے کرنی چاہئے'۔

انہوں نے ساتھ ہی عوام میں اس وبا کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا اور نشاندہی کی کہ کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں بیداری کی بھی ضرورت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے
'وزیراعظم کی رام مندر بھومی پوجا میں شرکت آئینی حلف کی خلاف ورزی'

کورونا کے مسئلہ پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا 'پوری دنیا کورونا کی وجہ سے پریشان ہے اور معاشی بحران کا سامناکررہی ہے۔ کئی افراد ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں'۔

اپنے تویٹ میں انہوں نے اس وبا کے ٹیکہ کے آنے تک کافی احتیاط کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غیر ضروری لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.