ETV Bharat / state

امریکہ میں سڑک حادثہ، آندھرا پردیش رکن اسمبلی کے پانچ رشتہ دار ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 4:25 PM IST

Updated : Dec 27, 2023, 5:38 PM IST

US road accident ذرائع کے مطابق امریکہ کے ٹیکساس سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے آندھرا پردیش کے پانچ افراد وائی ایس آر سی کے رکن اسمبلی پونڈا وینکٹا ستیش کمار کے رشتہ دار تھے۔

Five people from Andhra Pradesh died on the spot in US road accident
امریکہ میں سڑک حادثہ، آندھرا پردیش کے پانچ افراد ہلاک

امالاپورم: آندھرا پردیش کے کونسیما ضلع کے امالاپورم سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی منگل کو امریکہ کے تیکساس میں ایک سڑک حادثے میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔ امریکی حکام کے مطابق، حادثے میں مرنے والے تمام افراد کی شناخت وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی پونڈا وینکٹا ستیش کمار کے رشتہ داروں کے طور پر ہوئی ہے۔

اس خوفناک حادثے میں پونڈا ناگیشور راؤ، ان کی اہلیہ سیتا مہالکشمی، ان کی بیٹی نوینا گنگا، پوتے اور پوتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ناگیشور راؤ کا داماد لوکیش شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حادثے پر مقدمہ درج کرکے امریکی پولیس نے تحقیقات شرع کردی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جانسن کاؤنٹی میں ٹیکساس ہائی وے 67 پر جاں بحق افراد کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرک میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرہ افراد کا تعلق اے پی سے ہے اور وہ ایک رشتہ دار سے ملاقات کے لیے اٹلانٹا سے ٹیکساس کے سفر پر جا رہے تھے۔ متوفی پونڈا ناگیشور راؤ وائی ایس آر سی پی ایم ایل اے ستیش کمار کے چچا ہیں۔ تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (TANA) کے عہدیداروں نے اسپتال کا دورہ کرکے زخمی افراد کی حالت کے بارے میں دریافت کیا اور ہلاک ہونے ہونے والوں کی لاشوں کو وطن واپس لانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Dec 27, 2023, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.