ETV Bharat / state

آکسیجن کی فراہمی میں دیری کے سبب 11 کووڈ مریضوں کی موت - اردو نیوز تیروپاتی

آندھراپردیش کے چتور ضلع کے روئیا اسپتال میں پیر کے روز آئی سی یو کے اندر آکسیجن کی فراہمی میں دشواری کے سبب کم سے کم 11 کووڈ۔ 19 مریضوں کی موت ہوگئی۔ چتور کے ضلع مجسٹریٹ ایم ہری نارائنن نے یہ جانکاری دی۔

corona patients died oxygen shortage
آکسیجن کی فراہمی میں کمی کے سبب 11 کووڈ مریضوں کی موت
author img

By

Published : May 11, 2021, 10:21 AM IST

ایم ہری نارائنن نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر کو دوبارہ لوڈ کرنے میں پانچ منٹ لگے، جس سے آکسیجن کی فراہمی کم ہونے سے مریضوں کی موت ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

ہری نارائنن نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی پانچ منٹ کے اندر بحال ہوگئی اور سب کچھ معمول پر آگیا۔ اس کی وجہ سے ہم زیادہ سے زیادہ مریضوں کی موت کو روک سکے۔ تقریباً 30 ڈاکٹروں کو مریضوں کی نگرانی کے لئے فوری طور پر آئی سی یو میں بھیجا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ اسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے اور خاطر خواہ فراہمی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

گنگا میں درجنوں تیرتی لاشوں کا سچ کیا ہے؟

وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلعی کلکٹر سے بات کی اور ہدایت دی کہ واقعے کی تفصیلی جانچ کی جائیں۔ جگن نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.