ETV Bharat / state

آندھراپردیش میں کورونا سے ایک ہی دن میں 65 اموات - آندھراپردیش

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ ایک ہی دن میں 65 اموات ہوئی ہیں۔

AP reports single day record of 6,045 new cases, 65 deaths
آندھراپردیش میں کورونا سے ایک ہی دن میں 65 اموات
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 10:54 PM IST

اے پی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6045 افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے۔ محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔

نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 6 شامل ہیں۔ نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع وشاکھاپٹنم ہے جہاں 1049 نئے معاملات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔

دوسرے نمبر پر 891معاملات کے ساتھ ضلع مشرقی گوداوری ہے۔سب سے کم 107معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔ اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک8647 معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم معاملات 1803 وجیانگرم میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔

ریاست بھر میں 32127 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول کی ہے جہاں 4632 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ سب سے کم 523 وجیانگرم ضلع میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 65 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں گنٹور ضلع میں سب سے زیادہ 15اموات درج کی گئی ہیں،کرشنا ضلع میں 10، مغربی گوداوری ضلع میں 8،مشرقی گوداوری ضلع میں 7، چتور، کرنول میں فی کس پانچ پانچ، وجیانگرم ضلع میں چار،پرکاشم، سریکاکلم، وشاکھاپٹنم میں تین، کڑپہ،نیلور میں ایک ایک اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر823 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.