ETV Bharat / state

دھولیشورم بیریج سے پانی سمندر میں چھوڑا گیا - اے پی

اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع میں گذشتہ تین دنوں سے جاری مسلسل بارش اور بالائی علاقوں سے پانی آنے کے نتیجہ میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

اے پی: دھولیشورم بیریج سے 17.90لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:12 PM IST

ریاست کے اہم مانے جانے والے دھولیشورم بیریج کے قریب کل شب آبی سطح 15.30فیٹ درج کی گئی جبکہ آج صبح یہ آبی سطح 17.10فیٹ درج کی گئی جس کے بعد اس بیریج سے 17.90لاکھ کیوزک پانی کو سمندر میں چھوڑا گیا۔

اے پی: دھولیشورم بیریج سے 17.90لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا
اے پی: دھولیشورم بیریج سے 17.90لاکھ کیوزک پانی سمندر میں چھوڑا گیا

موجودہ طورپر دریائے گوداوری کے قریب دوسرا انتباہی نشان لگادیاگیا ہے۔ راجمندری پشکر گھاٹ کے قریب بھی دریائے گوداوری کی سطح آب میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔اسی دوران کلکٹر مرلی دھر ریڈی نے ضلع کے 13منڈلوں کے حدود والے 106مواضعات میں رہنے والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ریاست میں سیلاب کی صورتحال کے سبب 63راحت مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا جس میں 5819افراد کو منتقل کیا گیا۔ احتیاطی اقدامات کے طورپر 86کشتیوں کو بھی تیار رکھاگیا ہے۔ پاٹاپاکا ڈیویثرن میں 57دیہاتوں اور دیگر دیہاتوں میں بھی چوکسی اختیار کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.